خزانہ دار

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - افسر مال، خزانچی۔ "شرف الدین ابو نصر، سلجوقی سلطان محمد بن ملک شاہ کا خزانہ دار . بغداد چلا گیا۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٩٩:٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خزانہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے مشتق صیغہ امر'دار' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - افسر مال، خزانچی۔ "شرف الدین ابو نصر، سلجوقی سلطان محمد بن ملک شاہ کا خزانہ دار . بغداد چلا گیا۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٩٩:٣ )

جنس: مذکر